ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

Increase in cold intensity of the country
Increase in cold intensity of the country

:کراچی

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور کہیں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا ہے تو کہیں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ میں آج درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹےکے دوران مطلع صاف رہنےکا امکان ہے۔

اُدھر شمالی علاقوں میں برف باری نے موسم مزید سرد کردیا ہے، دیامر کے بابوسر ٹاپ اور بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

قلات میں درجہ حرارت منفی 7 جبکہ کالام اور دالبندین میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مالم جبہ، پارہ چنار،گوپس اور استور کا درجہ حرات منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here