آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو صدر مملکت بنائے جانے کا امکان ، قانونی مشاورت شروع

In the upcoming elections, the possibility of Nawaz Sharif being made as President, started legal consultation
In the upcoming elections, the possibility of Nawaz Sharif being made as President, started legal consultation

ِ:اسلام آباد

سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعدسابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی کے صدر تو بن گئے لیکن اب انہوں نے ملک کا صدر بننے کی بھی ٹھان لی ہے ۔ جی ہاں متعبر ذرائع کے مطابق نواز شریف کو 2018ءکے عام انتخابات کے بعد صدر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔جس کے لیے قانونی مشاورت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ خبریں کے مطابق گذشتہ روز جاتی امرا میں ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ اداروں کے خلاف کوئی موثر مہم چلانے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ انتخابی مہم پر مرکوز رکھے گی۔ تاکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اکثریت حاصل کی جا سکے۔مسلم لیگ ن نے اس ضمن میں پارٹی کے قریبی اتحادیوںکو بھی اعتما د میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں مسلم لیگ ن نے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی ہے تاکہ نواز شریف کے صدر مملکت بننے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

جبکہ صدر کا انتخاب لڑنے کے لیے آئین اور قانون میں دی گئی شرائط میں ردو بدل متوقع ہے جن کے مطابق صدر کا انتخاب لڑنے والوں پر آئین کے آرٹیکل 62اور63کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مزید یہ شرط بھی عائد نہیں ہوتی کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کا اہل ہو۔ واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں حکومت کے قیام کے ایک ماہ کے اندر صدر کا انتخاب ہو گا۔ صدر ممنون حسین نے 2 ستمبر2013ءکو صدر مملکت کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے تحت آئندہ برس ستمبر میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا۔ مسلم لیگ ن کی زیادہ توجہ شہباز شریف کو وزیر اعظم جبکہ نواز شریف کو صدر مملکت بنانے پر مرکوز ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here