ملک کےبیشترعلاقے خشک سردی کی لپیٹ میں

Cold weather
Cold weather

ملک کےبیشترعلاقوں میں کڑاکےکی سردی، بیشتر مقامات پردھندکاراج ، دوسری جانب بالائی علاقوں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجمادسے نیچےرہا

ملک کے میدانی علاقوں میں ٹھنڈاوردھندکاراج برقرار، جبکہ بالائی علاقوں میں گزشتہ دنوں ہونےوالی برفباری نےسردموسم کی شدت میں مزید اضافہ کردیا، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت3،لاہور 5، کراچی 14اورپشاورمیں3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجمادسےنیچےہی رہا

استورمیں منفی 9، گوپس منفی7، کوئٹہ ،کالام، ہنزہ منفی 6، گلگت منفی 5جبکہ دیر اور سکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا اور لاہور میں سورج نے اپنی کرنیں بکھریں جس سےسردی کی شدت میں کمی آئی محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور  خشک رہے گا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نےآئندہ دو سے تین روز کے دوران پوٹھوہار ریجن، پنجاب کے  مشرقی اور بالائی سندھ کےعلاقوں میں صبح کے اوقات میں کورا پڑنے کا امکان بھی ظاہرکیاہےدوسری جانب خشک سردی سے بچے ،جوان ،بوڑھےسبھی نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں اورہسپتالوں اورپرائیویٹ کلینکس پرمریضوں کارش۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here