جنوبی افریقا کے کرکٹر عمران طاہر بھی نصرت فتح علی کے مداح

Imran Tahir shows off singing talent with Nusrat Fateh Ali’s ‘Sajna Tere Bina’
Imran Tahir shows off singing talent with Nusrat Fateh Ali’s ‘Sajna Tere Bina’

:لاہور

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر ’گوگلی‘ اور ’دوسرا‘ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے  بھی شوقین نکلے۔

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران طاہر نے انکشاف کیا کہ وہ شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان مرحوم کے مداح ہیں اور ان کے گانے شوق سے سنتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے استاد نصرت فتح علی خان کا مشہور گیت ’سانوں ایک پل چین نہ آئے، سجنا تیرے بنا‘ بھی گنگنایا اور پرستاروں کو خوب متاثر کیا۔

عمران طاہر کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے جسے متعدد افراد لائک اور شیئر کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here