عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ اناڑی سیاست دان ہیں، احسن اقبال

Imran Khan proved that he is novice politician, Ahsan Iqbal
Imran Khan proved that he is novice politician, Ahsan Iqbal

:لاہور

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ ایک اناڑی سیاست دان ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نےآج تک بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا اور نہ ہی انہوں نے آج تک کوئی بلدیاتی، صوبائی اور وفاقی ادارہ چلایا ہے، انہیں کوئی تجربہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہیں کر پایا وہ 20 کروڑ عوام کی قیادت کیسے کر سکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ ایک اناڑی سیاست داں ہیں کیوں کہ ان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 20 کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ ایک ناتجربہ کار شخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجا سکتا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا احترام کرتا ہوں اور میرا مقابلہ عدلیہ سے نہیں بلکہ انتہا پسندانہ سوچ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور امن کے لیے پالیسیوں میں 5 سال تک تسلسل درکار ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here