عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات

Imran Khan meets Indian High Commissioner
Imran Khan meets Indian High Commissioner

:اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی۔

بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

عمران خان اور اجے بساریہ کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے کئی ممالک کے سفیر بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں سعودی عرب، امریکا، چین اور ایران کے سفیر شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here