عمران خان نے مخبر بن کر رانا ثناء پر 15کلو ہیروئن کا کیس بنایا: شہباز شریف

Imran Khan made a case of 15kg of heroin on Rana :Shahbaz Sharif
Imran Khan made a case of 15kg of heroin on Rana :Shahbaz Sharif

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود مخبر بن کر رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن کا کیس بنایا ہے۔

لاہور میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب رانا ثنا کے خلاف کک بیک کا کوئی کیس نہیں بنا سکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا کو جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے کے باوجود پینے کا پانی اور کھانا نہیں دیا جا رہا، رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بتایا کئی گھنٹے کھانا لے کر کھڑے رہے، جیل انتظامیہ نے رانا ثناء کو کھانا پہنچانے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی کچھ عرصے پہلے ہارٹ سرجری ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ کی کمر کے نچلے حصے میں بھی درد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء للہ کے کمرے میں رات کو پنکھا تک نہیں چل رہا تھا، عام قیدی کو بھی بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں کیا جاتا۔

شہباز شریف نے کہا عمران نیازی کی فسطائی سوچ اور بد ترین ہتھکنڈے سامنے آ چکے ہیں، عمران خان کے غصے کا سارا مرکز ن لیگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو کچھ ہوا تو اس کی 100 فیصد ذمے داری عمران خان نیازی کی ہو گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here