عمران خان شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

Imran Khan is trying to become Shahrukh Khan, Marriyum Aurangzeb
Imran Khan is trying to become Shahrukh Khan, Marriyum Aurangzeb

:اسلام آباد

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت چاروں مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ٹوئٹ میں  شاہ رخ خان کی فلم ’مائی نیم از خان‘ کا ڈائیلاگ دُہرا کہ ’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ ٹیرراسٹ‘۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، وہ اب شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جب کہ کہ وہ اپنی ٹوئٹ میں جعلی خان لکھنا بھول گئے۔

وزیر مملکت کا کہناتھا کہ نوازشریف عدالت میں پیش ہو رہے ہیں جب کہ پاکستان کی عوام نے عمران صاحب کو وزیراعظم نہیں بنانا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here