عمران خان رمضان میں بھی یوٹرن اور جھوٹ سے باز نہیں آرہے: شہبازشریف

Imran Khan does not break down from U-turne and lies: Shahbaz Sharif
Imran Khan does not break down from U-turne and lies: Shahbaz Sharif

:کامونکی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عمران خان رمضان میں بھی یوٹرن اور جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے۔

کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے، پہلے 20،20 گھنٹے ہوتی تھی، سارے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، ہم نے جو وعدہ 5 سال پہلے کیا تھا اسے پورا کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پی ٹی آئی کے یوٹرن پر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان رمضان میں بھی یوٹرن اور جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے، الزام تراشی سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، جھوٹ اور الزم تراشی سے پاکستان نہیں سنور سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ میں اندھیرے ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے، کے پی میں مائنس 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے، سندھ کا اللہ ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی نے انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور کی، قوم انتخابات کے التوا کی متحمل نہیں ہوسکتی، انتخابات کے التوا سے مشکلات پیدا ہوں گی، انتخابات وقت پرہونے چاہئیں اس میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here