عمران خان اور مصطفیٰ کمال کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

Imran Khan and Mustafa Kamal telephone contact, agreed on meeting soon
Imran Khan and Mustafa Kamal telephone contact, agreed on meeting soon

:کراچی

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور مصطفیٰ کمال کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور مصطفیٰ کمال کی دبئی میں اہم ملاقات بھی ہوچکی ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آرہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ گزشتہ روز ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور بالخصوص کراچی کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر قومی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے روابط کے بعد دونوں رہنماؤں کی کراچی میں جلد ملاقات کا امکان ہے جس کا ٹاسک پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا کو دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور پی ایس پی کے درمیان کئی روز سے بات چیت جاری ہے جس میں خاص طور پرکراچی میں اتحاد زیر غور ہے اور پی ٹی آئی کراچی میں گرینڈ الائنس کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here