پاکستان تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

Imran Ismail to be appointed Sindh governor, decides PTI
Imran Ismail to be appointed Sindh governor, decides PTI

:اسلام آباد

تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابی ملنے کے بعد صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں مسلسل تیسری بار پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی جس نے وزیر اعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے آغا سراج درانی کو نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران اسماعیل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے عام انتخابات میں بھی پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here