وزیراعظم امریکا میں بتاتے کہ آج ملک میں کاروبار، آواز سب بند ہے: ترجمان ن لیگ

Imran has given charge of Pakistan to IMF: Marriyum Aurangzeb
Imran has given charge of Pakistan to IMF: Marriyum Aurangzeb

:لاہور

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطابپر شدید تنقید کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! یہ بھی بتاتےآج ملک میں روٹی، کاروبار، صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے،امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ امریکا میں یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں ترقی 2.9 اور مہنگائی 13 فیصد ہو گئی ہے، یہ بھی بتاتے کہ 10 سال میں پہلی دفعہ بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here