عمران خان کا شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا لگانے کا فیصلہ

Imran decides to appoint Shah Farman as KP governor
Imran decides to appoint Shah Farman as KP governor

:اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں محمود خان، پرویز خٹک، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شاہ فرمان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہرام خان ترکئی کو سینیر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدادن دیا جائے گا جبکہ عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم و توانائی تعینات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کے معاملے پر صلح بھی کرا دی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی اس حوالے سے فیصلہ آیندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here