اسلام آباد: وزارت قانون کے اسٹور روم میں آتشزدگی، اہم دستاویزات جل گئیں

Important documents burnt during law ministry building fire in Islamabad
Important documents burnt during law ministry building fire in Islamabad

:اسلام آباد

اسلام آباد میں وزارت قانون کے اسٹور روم میں علی الصبح آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کئی اہم دستاویزات جل کر ضائع  ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر صبح 4 بجکر 10 منٹ پر آگ لگی۔

اسٹور روم میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں کی مدد سے بجھا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں بہت سی اہم دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئیں۔

تاہم فوری طور پر اس بات کا اندازہ نہیں ہوسکا کہ کون سی دستاویزات ضائع ہوئیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here