بدعنوانی پر سیاستدان کیخلاف کارروائی ہو تو یہ کردار کشی نہیں، چیئرمین نیب

If there is an action against the politicians on corruption, this is not Character assassination, Chairman NAB
If there is an action against the politicians on corruption, this is not Character assassination, Chairman NAB

:اسلام آباد

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ ملک کے تمام سیاستدان نیب کے لیےقابل عزت ہیں اور بدعنوانی کے ضمن میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی ہوتو یہ کردارکشی نہیں۔

  چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب افسران بدعنوانیکےخاتمےکو اپنی قومی ذمے داری سمجھتے ہیں اور کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور عوام سے ہے، نیب احتساب سب کے لیےکی پالیسی پر سختی سےعمل کررہا ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ملک کے تمام سیاستدان نیب کے لیےقابل عزت ہیں، کسی بھی سیاستدان کی کردارکشی کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا اور ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھاکہ نیب کی تمام کارروائیاں حقائق، شواہد، قانون کے مطابق ہیں، بدعنوانی کے ضمن میں کسی سیاستدان کےخلاف کارروائی ہوتو یہ کردارکشی نہیں، نیب کاہرقدم قانون کے مطابق ہے، جس کا ٹھوس جواز عدالت کےسامنے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال میرٹ اورشفافیت کےساتھ منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here