مجھے پتا ہوتا راؤانوار کہاں ہیں تو پہلے ہی پکڑ لاتا: آئی جی سندھ بے بس

If i knew where is Rao Anwar, I would have already caught it: IG Sindh
If i knew where is Rao Anwar, I would have already caught it: IG Sindh

:کراچی

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی اپنے جونیئر افسر راؤ انوار کے ٹھکانے سے لاعلم نکلے اور گرفتاری پر بے بسی کا اظہار کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کو معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی تین روز میں گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کو چاہیے وہ عدالتوں کا سامنا اور قانون کا احترام کریں، سپریم کورٹ سب کے حقوق کاتحفظ کرتی ہے، راؤ انوار کا بھی کرے گی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ راؤانوار کے حق میں بہتر ہے وہ خود سرنڈر کردیں۔

تین روز میں راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے سوال پر  اے ڈی خواجہ نے کہا کہ گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے، سپریم کورٹ کا حکم ہے، اگر مجھے پتا ہوتا کہ راؤانوار کہاں ہیں تو پہلے ہی پکڑ کر لے آتا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here