حدیبیہ جیسا فیصلہ آئے گا توعدالتوں پر اعتماد کم ہوگا، اعتزاز احسن

If decision like Hudaibiya come then trust reduce from courts, Aitzaz Ahsan
If decision like Hudaibiya come then trust reduce from courts, Aitzaz Ahsan

:لاہور

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سمجھ سے بالا ہے اور حدیبیہ جیسا فیصلہ آئے گا توعدالتوں پر اعتماد کم ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان پر بہت ہلکا ہاتھ رکھا ہے، حدیبیہ پیپرملز پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی غلط ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سمجھ سے بالا ہے، حدیبیہ جیسا فیصلہ آئے گا توعدالتوں پر اعتماد کم ہوگا، عدالتیں اپنے فیصلوں سے اعتماد قائم کرتی ہیں وضاحتوں سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقامہ پاناما سے زيادہ سنگین جرم ہے، اقاموں کی بنیاد پر غیرملکی خفیہ بینکوں میں پیسے رکھے جاتے ہیں، فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں کوئی زائدالمیعاد نہیں ہوتی، دیوانی مقدمات میں اپیل دائر کرنے کے لیے معیاد ہوتی ہے، آئین کے مطابق تفتیش اور فوجداری مقدمے کو نہیں روکا جاسکتا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قتل کے ملزم کو 20 سال بعد بھی سزا ملتی ہے، فوجداری مقدمے پر کوئی چھوٹ نہیں ملتی، حدیبیہ پیپرمل کیس پر شریف خاندان کو بہت بڑی چھوٹ ملی ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جہانگیر ترین نے منی ٹریل دی، نواز شریف نے تو ایک کاغذ بھی نہ دیا جب کہ کیلیبری فونٹ اور قطری خط جھوٹ پر مبنی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف حکومت میں کرپشن ثابت ہوجائے تو اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو سکتیں، بی بی کی اسمبلی تحلیل ہو تو کرپشن کا الزام ہی کافی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here