برف پر کرکٹ: آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دے دی

Ice Cricket: Afridi XI beats Sehwag XI
Ice Cricket: Afridi XI beats Sehwag XI

:سینٹ مورٹز

سوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔

دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بوم بوم آفریدی کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے جس میں کپتان سہواگ کے 31 گیندوں پر جارحانہ 62 رنز اور اینڈریو سائمنڈز کے برق رفتار 40 رنز بھی شامل تھے۔

رائلز کی جانب سے عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جس میں اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل وہاں موجود کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں۔

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here