آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: ولیمسن کوہلی سے پہلی پوزیشن چھیننے کے قریب پہنچ گئے

ICC Test rankings: Williamson reached close to Kohli's first position
ICC Test rankings: Williamson reached close to Kohli's first position

:دبئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کین ولیمسن 900 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے کیویز بلے باز ہیں اور مجموعی طور پر 900 پوائنٹس حاصل کرنے والے 32ویں کھلاڑی ہیں۔

کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 49 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کے بجائے کسی اور گراؤنڈ پر شکست دی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 920 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ کین ولیمسن 913 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

10 بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 10ویں نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری، بھارت کے چتیسور پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولروں میں پاکستان کے دو بولر شامل ہیں، محمد عباس 821 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور یاسر شاہ 757 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا 882 پوائنٹس کے ساتھ بہتری بولر قرار پائے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 874 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ورنن فلنڈر 826 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن 415 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے روندرا جدیجا دوسرے اور جنوبی افریقا کے ورنن فلنڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ابتدائی 10 بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں اور یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔

x

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here