کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی، کل واہگہ بارڈ پر رونمائی کی جائے گی

ICC Cricket World Cup trophy reaches Lahore
ICC Cricket World Cup trophy reaches Lahore

:لاہور

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی اور کل واہگہ بارڈر پر اس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 27 اگست سے دبئی سے شروع ہوا اور ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی ملک کے تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام میں فوٹو سیشن کے لیے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ورلڈکپ ٹرافی لاہور میں دو روز کے لیے نمائش کے لیے رکھی جائے گی اور کل واہگہ بارڈر پر بھی اسے فوٹو سیشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ٹرافی 5 اور 6 اکتوبر کو اسلام آباد اور اس کے بعد 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی میں نمائش کے  لیے رکھی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ان ممالک میں بھی بھیجی جائے گی جو ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے رہے اور 100 روزہ ٹور میں ٹرافی انگلینڈ اینڈ ویلز کے شہروں میں جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here