اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کروں گا، والد نشویٰ

I will not forgive my child's killers,Nushwa's father
I will not forgive my child's killers,Nushwa's father

:کراچی

غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی کمسن نشویٰ کے والد قیصر علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

مرحوم نشوا کی میت اسپتال سے گھر لانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قیصر علی نے کہا کہ اسپتالوں میں غفلت نہ برتی جائے، اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کروں گا۔

غم سے نڈھال والد نے کہا کہ سیاسی لوگ آتے رہیں گے پر اس غفلت پر کارروائی ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی۔

غلط انجکشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بچی کو 13 اپریل کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here