میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، صرف مشورے کیلئے بلایا جاتا ہے: جہانگیر ترین

I don't have any Post yet , just called for advice: Jahangir Tareen
I don't have any Post yet , just called for advice: Jahangir Tareen

:اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ ان کے پاسکوئی عہدہ نہیں اور انہیں صرف مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے وہ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور صوبائی وزیرخوراک و زراعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے، میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، مجھے مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے، ملک کی خدمت کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں میں زرعی پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت گندم، چاول، گنا اور آئل سیڈ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے، یہ پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانا ہے، اگر کپاس کے کاشتکاروں کو پورا پیسہ نہ ملا تو درآمد پر پابندی لگا دیں گے جب کہ ان پروگرامز سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آئے گا۔

جہانگیر ترین نے وفاقی حکومت کے زرعی پروگرام میں حصہ نہ بننے پر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سیاسی وجوہات پر پروگرام کا حصہ نہیں بن رہی ہے جب کہ سندھ حکومت کے لیے 15 سے 18 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے پیسا مجھے نہیں آرہا بلکہ حکومت کوجارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here