خواتین اداکارائیں دبلی پتلی کیسے ہوتی ہیں؟

How female actresses slim
How female actresses slim

خواتین فنکاروں کا خود کو سمارٹ رکھنے کیلئے آئس کا نشہ کر نے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سٹیج سمیت دیگر شعبوں میں کام کر نیوالی بعض اداکارائیں اپنا موٹاپا کم کر نے اور خود کوسمارٹ کرنے کیلئے آئس کا نشہ کر رہی ہیں۔

اداکارائیں ایک وقت کے نشے کیلئے 3 سے 5ہزار روپے خرچ کرتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئس کا نشہ کر نیوالی اداکارائیں تیزی کے ساتھ کمزوری کا شکار ہوتی ہیں جسے وہ سمارٹ پن سمجھتی ہیں۔

actress use ice drug

اس حوالے سے سب سے زیادہ آئس نشہ کرنے والی شوبز خواتین کی تعداد لاہور میں ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے پہلے بھی خبریں آتی رہتی ہیں کہ یہاں خواتین کی بڑی تعداد نشہ کرتی ہے۔

شوبز کی پارٹیوں میں بھی اکثر چرس اور مشروب مغرب کا استعمال عام ملتا ہے۔

جبکہ سگریٹ کا استعمال شوبز سے وابستہ خواتین سرعام بھی کرتی ہیں۔

جس کی واضح مثال ماہرہ خان کی تمباکو نوشی کی ویڈیو اور تصاویر ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ صبا قمر اور صدف کنول کی سگریٹ والی تصاویر بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

تاہم خواتین اداکارائوں میں آئس نشہ کا استعمال واقعی حیران کن ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here