حب میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ہندو تاجر بیٹے سمیت ہلاک

Hindu businessman killed in hub by firing
Hindu businessman killed in hub by firingHindu businessman killed in hub by firing

:حب

صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہندو تاجر، بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تاجر جے پال داس اپنے بیٹے ہریش کے ساتھ گڈانی سے حب آرہا تھا کہ اس دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دونوں قتل کر دیئے گئے۔

واقعے کے خلاف شہریوں نے کراچی-کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک بلاک ہوگئی۔

مقتولین کی لاشیں گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here