شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی

Hearing of references against Sharif adjourned till 2 pm
Hearing of references against Sharif adjourned till 2 pm

:اسلام آباد

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت مختصر سماعت کے بعد دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج پیش نہ ہوئے جس کے بعد فاضل جج نے کہا کہ خواجہ حارث اعلیٰ عدالت سے فارغ ہوجائیں، نیب ریفرنسز کی سماعت 2 بجے کرلیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف آج 16ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here