ہری پور میں ماں اور 3 بیٹیاں قتل

Haripur mother and 3 daughters killed
Haripur mother and 3 daughters killed

:ہری پور

ہری پور کے نواحی علاقے بانڈی منیم میں ماں اور 3 بچیوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت خاتون اپنی تینوں بچیوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی کہ چاروں کو باندھ کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ آنے کی وجہ سے لاشوں کا پوسٹ مارٹم شروع نہ ہو سکا۔

ایس ایچ او خان پور کا کہنا ہے کہ لاشوں پر بظاہر تشدد کا نشان نہیں تھا، ممکن ہے مقتولین کو کوئی زہریلی اشیاء دی گئی ہو۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

گھر کے سربراہ شفاقت زمان کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سے لین دین کا تنازع نہیں تھا لیکن جائیداد کا مسئلہ چل رہا تھا۔

شفاقت زمان نے کہا کہ میرے گھر والوں کو دھمکیاں دی گئی تھیں اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی دے رکھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here