حافظ سعید کے معاملے پر چین سے بات نہیں ہوئی، وزیراعظم

Hafiz Saeed's case was not discussed with China, PM Abbasi
Hafiz Saeed's case was not discussed with China, PM Abbasi

:اسلام آباد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے بارے میں چینی حکام سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور نہ ہی باؤ فورم کوئی مناسب فورم تھا جہاں اس معاملے پر گفتگو ہوتی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام  میں  بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فورم سے پہلے بھی یہ موضوع کبھی زیر بحث نہیں آیا۔

انہوں نے بھارتی اخبار کی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین میں حافظ سعید کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

دوسری جانب چینی حکومت نے بھی بھارتی اخبار کے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔

چین کی وزارت خارجہ نے حافظ سعید کے حوالے سے بھارتی اخبار میں چھپنے والی خبر کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔

بھارتی اخبار دی ہندو نے خبر دی کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ ماہ باؤ فورم کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیا تھا کہ عالمی دباؤ کے باعث حافظ سعید کو کسی اور مغربی ایشیائی ملک منتقل کر دیا جائے۔

چین کی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here