گوجرخان: بس نے طالب علم کو کچل دیا، مشتعل طلبہ نے دو بسوں کو آگ لگادی

Gujar Khan, Bus crushed the student, the students burned two buses
Gujar Khan, Bus crushed the student, the students burned two buses

:گوجر خان

ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث طالب علم بس کے ٹائروں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا جس پر مشتعل طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے 2 بسوں کو آگ لگادی۔

نجی نیوز چینل کےمطابق گوجر خان میں بس ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث ایک طالب علم بس کے ٹائروں تلے آگیا جس کے باعث وہ کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق طالب علم گورنمنٹ سرور شہید کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔

واقعے کے بعد جاں بحق طالب علم کے ساتھی طلبہ شدید مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا، اس دوران طلبہ نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے 2 بسوں کو بھی آگ لگادی، طلبہ نے جی ٹی روڈ کو 2 مقامات سے رکاوٹیں لگا کر بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

مشتعل طلبہ نے ریسکیو 1122 کے دفتر اور تحصیل اسپتال کی ایمرجنسی میں بھی توڑ پھوڑ کی جس کے باعث اسپتال کی ایمرجنسی کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق بس کا ڈرائیور فرار ہے اور اس حوالے سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here