گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی، متاثرہ علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال

Guddu-Muzaffargarh power line breakdown, Power supply being restored in KP, Punjab
Guddu-Muzaffargarh power line breakdown, Power supply being restored in KP, Punjab

:لاہور

گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جزوی طور پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بجلی بحالی پر سے کام جاری، پیسکو کے 108 متاثرہ گرڈ اسٹیشنز میں سے 50 گرڈز کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، اگلےچند گھنٹوں میں پورے صوبے میں مکمل بجلی بحال کردی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں بجلی کی بحالی مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے صارفین سے تحمل اور تعاون کی بھی درخواست کی۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پنجاب کے صدر مقام لاہور میں بجلی مکمل طور پر غائب ہوگئی تھی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی نہ ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھی بجلی کا بریک ڈاؤن رہا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملتان، بہالپور، چکوال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بجلی غائب ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں صبح سوا 9 بجے سے بجلی غائب رہی اور سوات میں صبح 10 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن تربیلا پاور پلانٹ کے باعث نہیں بلکہ گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی سے ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور اسٹیشن کو بحال کر دیا گیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں صورتحال ٹھیک ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور پلانٹ سے شروع ہونے والی ٹرپنگ سے چاروں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی ٹرپ کرگئے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔

ادھر پنجاب کی صنعتوں کو 10 گھنٹے لوڈشیدنگ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here