بھارت میں شادی کا تحفہ کھولنے پر دلہا جان سے گیا

Groom killed after opening wedding gift in India
Groom killed after opening wedding gift in India

:نئی دہلی

بھارت میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو شادی میں ملنے والا تحفہ  زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دُلہا اور اس کی نانی  ہلاک جب کہ دلہن شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اودھیشا  کے شہر بھوبھینشور میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو بھیجا گیا تحفہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

شادی کے پانچ دن بعد جب سب گھر والے عزیز و اقارب اور دوستوں کی طرف سے ملنے والے تحائف کھولے رہے تھے کہ اس دوران ایک گفٹ پیکٹ کھولا گیا جو دھماکا خیز مواد سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہے کی نانی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ 

Blast by opening wedding gift

دلہے اور دلہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دلہا بھی دم توڑ گیا جب کہ دلہن تاحال اسپتال میں داخل ہے اور ڈاکٹرز نے اس کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے سراغ رساں کتوں اور فرانزک ٹیموں کی مدد لی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دھماکا خیز مواد سے بھرا گفٹ پیک کس شخص نے بھیجا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here