گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے استعفیٰ دیدیا

Governor of KPK Iqbal Zafar resigned
Governor of KPK Iqbal Zafar resigned

:پشاور

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اقبال ظفر جھگڑا کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں اے آر ڈی کا سیکرٹری جنرل تھا اور اے آر ڈی نے جمہوری نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے اور استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔

گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ بہت سنجیدہ حالات میں عہدہ سنبھالا تھا، ملٹری آپریشنز کا سلسلہ 70 فیصد مکمل ہو چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا، بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی سب سے بڑا چیلنج تھا، 97 فیصد آئی ڈی پیز واپس جا چکے ہیں۔

گورنر کے پی کے نے کہا کہ 77 نئے پرائمری اسکول کھولے اور 8 ہزار اساتذہ کی تربیت کی گئی، قبائلی علاقوں میں بچوں کو فنی تعلیم دی گئی اور اساتذہ کی 18 ہزار نئی آسامیاں بھی پیدا کیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں شاہراہ کی تعمیر نو یقینی بنائی گئی، قبائلی علاقوں میں7 نئے اسٹیڈیم اور گراونڈ بنائے۔

خیال رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا نے آج ہی نو منتخب وزیراعلیٰ محمود خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here