وزیر اعظم کی بجٹ میں غریبوں پر کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت

Government to present around Rs6 trillion national budget on Tuesday
Government to present around Rs6 trillion national budget on Tuesday

:اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کے پیش نظر بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں وفاقی بجٹ پر غور کیلئے اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور اقتصادی ماہرین نے شرکت کی۔معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی اور انہیں بجٹ میں ٹیکس کے نفاذ اور اہداف سے متعلق آگاہ کیا جبکہ مالی سال 2018-19 کی بجٹ تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے بجٹ تیاری اور ممکنہ حجم سے متعلق معاشی معاہرین سے مشاورت کی جبکہ مشیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کو تجاویز پیش کیں۔وزیر اعظم نے اپنی معاشی ٹیم کو غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کے پیش نظر بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here