گوگل نے کروم براؤزر کا نیا اپ ڈیٹڈ ورژن متعارف کرنے کا اعلان کردیا

Google announce plans to launch a new updated version of the Chrome browser
Google announce plans to launch a new updated version of the Chrome browser

:نیویارک

گوگل نے اپنے کروم ویب براؤزر کا نیا ورژن ’کروم 64‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا، جس میں شامل ایک فیچر کی مدد سے صارفین فضول قسم کے اشتہارات کو بند کرسکیں گے۔

گوگل کمپنی کے اعلان کے مطابق نیا ورژن کروم 64 اسی ہفتے میں متعارف کروا دیا جائے گا جس میں کچھ نئے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے نئے فیچر میں سب سے اہم ‘میوٹ سائٹ’  فیچر ہے جس کی مدد سے صارفین آسانی سے اُن تمام آٹو پلے اشتہارات اور لنکس کو بند کرسکتے ہیں جو اسے ویب پیج پر تنگ کر رہے ہوں۔

اکثر ویب پیجز پر کچھ معلومات حاصل کرتے ہوئے یا پھر پڑھتے ہوئے صارفین کو  اشتہارات، ملی جلی ویڈیوز اور دوسرے ویب پیجز کے لنک پریشان کرتے رہتے ہیں جن سے چھٹکارہ دلانے کے لیے نئے ورژن کروم 64 میں میوٹ سائٹ فیچر کو شامل کیا جائے گا۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جنہیں ریمائنڈر ایڈز پریشان کرتے ہیں ۔

Google Chrome update

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف فیشن کے نت نئے ٹرینڈز یا ویب سائٹس کو سرچ کرتا ہے تو اس سے مشابہہ اشتہارات اسے مسلسل 30 دن تک فولو کرتے ہیں جس سے اکثر صارفین پریشان ہوجاتے ہیں۔

لیکن اس فیچر کی مدد سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ 90 دن تک پریشان کرنے والے ان ویب پیجز کو میوٹ سائٹ فیچر کی مدد سے بند کرسکیں۔

یہ سہولت ڈیسک ٹاپ سمیت اسمارٹ فون کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here