پاک فوج کے 37 افسران کو خو شخبری

Good news to 37 officers of the pak Army
Good news to 37 officers of the pak Army

:راولپنڈی

پاک فوج کے 37 افسران کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس جی ایچ کیو میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 987 افسران کی ترقی پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 37 افسران کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی اور ترقی پانے والوں میں 9 افسران کا تعلق میڈیکل کور سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیر بابر افتخار، بریگیڈیر محمد احمد ملک، بریگیڈیر عرفان ارشد اور بریگیڈیر محمد شہباز خان کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

بریگیڈیر طاہر حمید شاہ، بریگیڈیر عرفان احمد ملک، بریگیڈیر رضا علی خان، بریگیڈیر ظفر اقبال اور بریگیڈیر زاہد سرور ملک بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیر کاشف نذیر، بریگیڈیر عدنان آصف جاہ شاد، بریگیڈیر محمد زاہد خان، بریگیڈیر غلام جعفر، بریگیڈیر محمد منیر افسر، بریگیڈیر ممتاز حسین، بریگیڈیر خرم سرفراز خان اور بریگیڈیر نیر نصیر کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں عامر احسن نواز، نجیب احمد، کامران خورشید، محمد عاصم اقبال، محمد ایوب احسن بھٹی، حسن اختر کیانی، یوسف جمال، احسان محمود خان، محمد یوسف مجوکہ، اسد نواز جنجوعہ اور راحت نسیم احمد خان بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ملک محمد مسعود، سلمان اشرف، چوہدری محمد قمرالحق نور اور سید رضا جعفر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آرمی میڈیکل کور کے خورشید محمد اترا، مسز شہلا بقائی، وسیم عالمگیر، محمد اسد قریشی اور راسخ مقصود کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here