اداکارہ ثناء جاوید کے مداحوں کیلئے خوشخبری

Good news for fans of actress Sana Javed
Good news for fans of actress Sana Javed

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے ایک طویل انتظار کے بالآخر سماجی رابطے کا معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر جوائن کر لیا۔

اب تک اداکارہ کا آفیشل اکاؤنٹ صرف فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تھا لیکن اب سے وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی سب سے رابطے میں رہیں گی۔

ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘ آخرکار ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

Finally!!! About time I joined Twitter. Looking forward to connecting with all of you over there 💕🤗

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on

ادکارہ نے مداحوں کو بطور ٹوئٹر فالوورز دیکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ثناء جاوید کا جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ‘خانی’ بے حد مقبول ہوا جسے بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پزیرائی ملی۔

ڈرامہ سیریل ‘خانی’ میں ثناء جاوید نے اداکار فیروز خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا اور اب یہ ڈرامہ نیٹ فلیکس پر بھی دیکھا جاسکتا ہے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here