سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے

Gold prices rising
Gold prices rising

:لاہور

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ رواں ماہ کے دوران 1ہزار2سو روپے اضافے کے بعد سونا 55 ہزار1 سو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار دوسو روپے کا اضافہ ہوا۔

خالص 24قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 55ہزار 1 سو روپے ہوگئے ہیں۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا بھی سال کی بلند ترین سطح 50ہزار پانچ 508 روپے پر پہنچ گیا۔صدر لاہور ڈویڑن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ پہلے ڈالر قیمت بڑھنے کے باعث سونا مہنگا ہوا اور اب بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کے نرخ بڑھے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے جارہے ہیں۔صدر حاجی محمد افضل نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی تیسری بڑی وجہ شادیوں کا سیزن ہے انہوں نے کہا کہ شادیوں کا سیزن عروج پر ہونے کے باعث سونے کی خریداری کافی حد تک بڑھ گی ہے، اس لئے مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here