سونے کی تولہ قیمت 59ہزار روپے سے بھی تجاوز

Gold prices cost more than Rs 59,000
Gold prices cost more than Rs 59,000

:کراچی 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1348 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550 اور471 روپے کا مزید نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر59 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار 742روپے ہوگئی، تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے780 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here