اپنی ہی سیلفی نے قاتل حسینہ کو پکڑوا دیا

Girl caught in murder case by her own Selfie
Girl caught in murder case by her own Selfie

:ٹورنٹو

کینیڈا میں سہیلی کو قتل کرنے والی حسینہ کو اس کی اپنی ہی سیلفی نے پکڑوا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے علاقے سسکیشوین میں 2015 میں کچرے کے ایک ڈھیر سے برٹنی گارگول نامی 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی، پولیس کو قتل کا سراغ نہیں مل رہا تھا لیکن تفتیشی افسران نے قاتل کی گرفتاری کے لیے سائنسی پہلوؤں سے جائزہ لینا شروع کیا اور بالاخر ایک سیلفی کی مدد سے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ برٹنی کی قاتل کوئی اور نہیں اس کی انتہائی قریبی سہیلی چینے روز انتونی نکلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کےقریب سے ایک بیلٹ ملا تھا۔ اس کے علاوہ کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔ دوران تفتیش پولیس نے چینے اور برٹنی کی ایک سیلفی کو غور سے دیکھا تو انہیں سمجھ آیا کہ جو بیلٹ انہیں جائے وقوعہ سے ملی تھی وہ کسی اور کی نہیں بلکہ چینے کی ہے۔

دوران تفتیش جب چینے سے اس بیلٹ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سب کچھ بتادیا۔ ملزمہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جب کہ اس کے خلاف فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here