پی ٹی آئی چھوڑنے والے احمد مانیکا کو ایم ایم اے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کی پیشکش

General Secretary of the MMA Liaqat Baloch was offered to Ahmed Raza Maneka a contest elaction from (MMA) tickets
General Secretary of the MMA Liaqat Baloch was offered to Ahmed Raza Maneka a contest elaction from (MMA) tickets

:پاکپتن

تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کو متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا کو ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی اور آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی بھی پیشکش کی۔

یاد رہے کہ احمد رضا مانیکا نے 31 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر ارکان استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں۔

احمد مانیکا پی ٹی آئی پاکپتن کے ضلعی صدر کے عہدے پر فائز تھے اور وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here