عام انتخابات: پہلی بار انگریزی کے حروف تہجی بھی بطورانتخابی نشان شامل

General Elections: The first time English alphabet included in selection mark
General Elections: The first time English alphabet included in selection mark

:اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے حروف تہجی بھی شامل کرلیے۔

عام انتخابات 2018 کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سےانتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ECP List

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست بھی تیار کرلی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست بنائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے 6 حروف تہجی کو بطور انتخابی نشان شامل کیا گیا ہے جن میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ انتخابی نشانات میں چمچ اور جوتا بھی شامل کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی دوبارہ درخواست دینا ہوگی، درخواست میں انتخابی نشان کے لیےترجیح بتانا لازمی ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستیں 25 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here