آپریشن کی کامیابیاں برقرار رکھتے ہوئے کراچی میں مزید بہتری لائی جائے،آرمی چیف

further improvement in Karachi should be brought, Army Chief
further improvement in Karachi should be brought, Army Chief

:کراچی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو برقرار رکھ کر شہر میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کی جائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پاک فوج کے سربراہ کو سندھ میں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن لانے پررینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کوششوں کوسراہا۔

آرمی چیف نے شہر میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کہ کہ کراچی میں حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here