عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

funeral prayers of Asma Jahangir will be paid today in the Gaddafi Stadium
funeral prayers of Asma Jahangir will be paid today in the Gaddafi Stadium

:لاہور

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں وکلا برادری سمیت سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ ان کی رہائشگاہ اور نماز جنازہ کے مقام پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بعد سابق وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وکیل رہنما علی احمد کرد سمیت دیگر نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔

 بے زبانوں، بےسہاروں اور ظالموں کے ستائے ہوئے مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر کو 11 فروری کو ہائی بلڈپریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا جس کے بعد وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔

مرحومہ کی صاحبزادی بیرون ملک میں موجود تھیں، جس کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کی گئی۔

نڈر، باہمت اور بے باک عاصمہ جہانگیر

٦٦ سالہ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جاتی تھیں۔

نڈر، باہمت اور بے باک خاتون عاصمہ جہانگیر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل تھا اور وہ ججز بحالی تحریک میں بھی پیش پیش رہیں۔

٢٠٠٧ میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد عاصمہ جہانگیر کو گھر میں نظربند کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ خاموش نہ بیٹھیں اور اس وقت کے صدر پروز مشرف کے فیصلے کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

عاصمہ جہانگیر کو 2010 میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا جب کہ 1995 میں انہیں مارٹن انل ایوارڈ، ریمن میکسیسے ایوارڈ، 2002 میں لیو ایٹنگر ایوارڈ اور 2010 میں فور فریڈم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عاصمہ جہانگیر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے مقدمے میں بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں اور آخری مرتبہ انہوں نے 9 فروری کو عدالت کے روبرو پیش ہوکر دلائل دیے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here