کینیڈا میں فائرنگ سے دو پولیس افسران سمیت 4 افراد ہلاک

Four people, including two police officers, killed in Canada
Four people, including two police officers, killed in Canada

:اوٹاوہ

کینیڈا  میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس افسران سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا  واقعہ آج صبح فریڈرکٹن کے رہائشی علاقے میں پیش آیا جس میں 2 پولیس افسران سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے  جب کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا جب کہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی مزید تفصیلات فی الوقت سامنے نہیں لائی جاسکتیں، عوام ہلاک ہونے والے ہمارے ساتھیوں کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کریں،  واقعے کی مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

قبل ازیں پولیس نے شہریوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ مسلح افراد کی گرفتاری تک  گھروں سے نہ نکلیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here