سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی دوسری بیوی سامنے آ گئی

Former prime minister Yousuf Raza Gilani second wife
Former prime minister Yousuf Raza Gilani second wife

:ملتان

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی دوسری بیوی سامنے آ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بیوی ہونے کی دعویدار خاتون نے ملتان کی فیملی کورٹ سے رجوع کیا۔ فیملی کورٹ نے 20 سال بعد شادی کا دعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی کی جیالی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ یا تو گیلانی صاحب میرے ساتھ رہیں یا پھر 50 کروڑ روپیہ ادا کریں۔

ملتان کی فیملی کورٹ نے خاتون کی درخواست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کردیا۔ یوسف رضا گیلانی کی وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے اور اس کا یوسف رضا گیلانی سے شادی کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here