سابق وزیراعظم نوازشریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ

Former Prime Minister Nawaz Sharif to leave for London with Maryam
Former Prime Minister Nawaz Sharif to leave for London with Maryam

:لاہور

سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیگی رہنما اشتیاق لون اور دیگر نے نواز شریف کو رخصت کیا۔

سابق وزیراعظم غیر ملکی پرواز سے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گے جہاں وہ تقریباً ایک ماہ قیام کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ لندن کے اسپتال سے علاج کروا رہی ہیں جب کہ نواز شریف لندن پہنچ کر اہلیہ کی عیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here