سابق وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Former PM Nawaz Sharif reached Karachi on a 2-day visit
Former PM Nawaz Sharif reached Karachi on a 2-day visit

:کراچی

سابق وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

سابق وزیراعظم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو گورنر سندھ محمد زبیر اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نواز شریف اپنے دورے کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور  گرین لائن پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیں گے۔

نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ الیکشن سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here