سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ گرفتار

Former MPA Qaisar Amin Butt arrested
Former MPA Qaisar Amin Butt arrested

قومی احتساب بیور (نیب) لاہورنے سابق رکن صوبائی اسمبلی قیصر امین بٹ کو گرفتار کرلیا۔

نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قیصر امین بٹ پیراگون سٹی سکینڈل میں دوسری اہم شخصیت ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے،ان سے قبل پیراگون سوسائٹی کے مالک ندیم ضیاء کے کزن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی اس کیس میں نیب میں کی جانب سے طلب کیا جا چکا ہے اور کیس کے متعلق ان سے تفتیش کی جاچکی ہے۔

نیب حکام نے قیصر امین بٹ کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here