سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس؛ سابق آئی جی پنجاب سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد

Former IG Punjab Mushtaq Sukhera indicted in Model Town case
Former IG Punjab Mushtaq Sukhera indicted in Model Town case

:لاہور

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ ملزم سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

مشتاق سکھیرا کے وکلا نے پانچ لاکھ کا ضمانتی مچلکہ داخل کردیا اور سابق آئی جی کی آئندہ سماعتوں پر حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کیلیے طلب کرلیا۔

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی پیشی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری تعینات تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here