سابقہ دورحکومت کے ترقیاتی کام

Former government development work
Former government development work

:لاہور

صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ صاف پانی کی ترسیل یر گھر ممکن کرے۔  واٹر پیوریفیکشن پلانٹ سابقہ حکومت جگہ جگہ لگا رہی ہے اور کچھ علاقوں میں اپنے مفادات کی خاطر عوام کو لالچ دہا جاتا ہے کہ ہمیں کامیاب کروائیں گے تو آپ کے علاقہ میں پینے کا صاف فراہم کیا جائے گا۔

واٹر پیوریفیکشن پلانٹ کیلئے مناسب جگہ دیکھی جاتی ہے جہاں پر اہل علاقہ آسانی سے پانی حاصل کر سکیں اور پھر باقاعدہ نقشہ بنتا ہے جس کے تحت واٹرپلانٹ کے آگے والے راستہ کو کھلا اور پکا بھی کیا جاتا ہے۔

آئیے آج آپ کولاہور  PP-169 خالق نگر لے کر چلتے ہیں جہاں آپ کو مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں کے دعوے جھوٹ نظر آئیں گے۔ آپ کو ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ یہ سب حکومت میں آنے کیلئے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے اور جب حکمرانی مل جاتی ہے تو ایسے لوگ عوام کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔ یہ بھی واضع کرتا چلوں کہ سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف نے باقاعدہ ایک محکمہ بنا یا جس کا کام تھا کہ صاف پانی کی فراہمی لاہور میں ممکن ہو سکے لیکن اس کے باوجود کچھ بھی نہیں ہو پایا۔

کیا یہ کسی پلاننگ کے تحت لگایا گیا تھا اور اس کے گردونواح کا ماحول جو ہے اسکے بعد یہاں کا پانی پینے کے قابل ہو گا؟ کیا اسکو ترقیاتی کام کہتے ہیں؟

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here