کلی الماس میں فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہلاک، ٓکرنل سہیل عابد شہید

Forces operation in Killi Almas, Lashkar-e-Jhangvi Balochistan chief killed, Colonel Sohail Abid Shaheed
Forces operation in Killi Almas, Lashkar-e-Jhangvi Balochistan chief killed, Colonel Sohail Abid Shaheed

:کوئٹہ

آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے جبکہ چار جوان زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

Colonel Sohail Abid of Military Intelligence. Image: ISPR
Colonel Sohail Abid of Military Intelligence. Image: ISPR

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بدینی ہلاک ہوگیا جبکہ دو خودکش بمبار بھی آپریشن میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے زائد افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here